سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی  کو خیبر پختون خواہ میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ نے اسد قیصر کی گرفتاری مانگی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا۔

عدالت نے اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا اور اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ  کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اسد قیصر کے حوالے سے اپنا پراسس مکمل کر لے لیکن اس میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت نا لگے۔