کوئٹہ، سول اسپتال کے آئی سی یو میں نئی وبا پیتھو جینز کا جنم

12:31 PM, 4 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:کوئٹہ میں سول اسپتال کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں نامعلوم پیتھوجینز کی وبا پھیل گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے سول  اسپتال میں 18 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے۔ ان افراد کی ٹیسٹ رپورٹ میں 8 مریضوں کے کانگو وائرس کی علامات بھی پائی گئی ہیں۔  ان افراد میں 5 ڈاکترز اور 3 طبی عملے کے افراد کے ٹیسٹ بھی پازیٹو آئے ہیں۔ 

ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم وبا جس کو پیتھو جین وائرس سے منسوب کیا جا رہا ہے،  اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سول اسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ وباسے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کے 100 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پیتھوجینز کی شناخت کے لیے لیب میں نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں