بنگلورو: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Toss: Babar Azam calls it right and Pakistan will bowl first in Bengaluru; Hasan Ali replaces Usama Mir #CWC23 #PAKvNZ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 4, 2023
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 35 واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے بنگلورو میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بنگلورو موسم کی پیشگوئی میچ کے دوسرےنصف میں بارش کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان بہت اہم میچ ہے جس میں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو جیت درکار ہے۔ نیوزی لینڈ کیلئے گروپ مرحلے کے میچز بہت ہی حیران کن رہے، ٹورنامنٹ کے آغاز میں مسلسل چار فتوحات کے بعد بلیک کیپس کے کئی کھلاڑی انجریز کا شکار ہر گئے تھے جس کے بعد انہیں اگلے تین میچز میں سکشت کا سامنا کرنا پڑا۔
سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ کو شکست دینے کے لیے، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تقریباً 35 اوورز میں تقریباً 83 رنز یا تعاقب میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن دونوں ٹیموں کا اس کے بعد ایک اور میچ ہوگا لہذا آخری گروپ میچ میں ایک نیا نیٹ رن ریٹ منظرنامہ ہوسکتا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ نے اب تک 7میچز میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد گرین شرٹس 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹےنمبر پر ہیں۔
دونوں ٹیمیں ون ڈے کرکٹ میں 115 بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور پاکستان نے ان میں سے 60 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں سے 51 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ تین میچز بے نتیجہ رہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں نیوزی لینڈ اور پاکستان 9 میچوں میں آمنے سامنے ہیں۔ ان 9 میچوں میں سے نیوزی لینڈ نے 2 جیتے ہیں جب کہ پاکستان نے 7 میں فتح حاصل کی ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کیخلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 302 رنز بنائے گئے جبکہ پاکستان کا سب سے زیادہ اسکور 281 ہے۔
پلیئنگ الیون
پاکستان: عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد،سلمان علی آغا ، محمد وسیم جونیئر،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف
نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، کین ولیمسن(کپتان)، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم ( وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مچل سینٹنر،مارک چیپمین، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ