ہولناک زلزلہ ، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر  بن گئیں ،128 افراد ہلاک 

09:33 AM, 4 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کھٹمنڈو: مغربی  نیپال ایک ہولناک زلزلے کی زد میں آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی نیپال کے علاقے جاجرکوٹ  میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں128افراد  ہلاک، سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں۔

زلزلہ پیما مرکز  (جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز)کے مطابق نیپال میں 6.4شدت کے زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 250 میل شمال مشرق میں واقع تھا، جس کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی تھی۔جبکہ امریکی زلزلہ پیما مرکز (یو ایس جیولوجیکل سروے) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں،  کئی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے کئی لوگوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کے خدشہ کا ظہار کرتے ہوئےہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ وہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 500 کلومیٹر (300 میل) مغرب میں زلزلے کے مرکز کے قریب پہاڑی علاقے میں رابطہ قائم کرنے میں ناکام ہو ریے ہیں، جہاں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے۔ اس ضلع کی آبادی1 لاکھ 90 ہزار  ہے جس کے گاؤں دور دراز پہاڑیوں میں پھیلےہوئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔

مزیدخبریں