اسلام آباد :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمران خان کے ادارے اورمخصوص افسرکیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں، پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اورنظم وضبط کی حامل تنظیم ہے، پاک فوج کاایک مضبوط اورانتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔ کسی بھی باوردی اہلکار کےغیر قانونی کام پر اسکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مفادپرستوں کےالزامات سےفوجیوں کی عزت کوداغدارکیاجارہاہے، ادارہ اپنےافسروں اورسپاہیوں کی حفاظت کرےگا، ادارےپرلگائےگئےبےبنیادالزامات انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہیں، کسی کوبھی ادارےیاافسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت سےمعاملےکی تحقیقات اور ہتک عزت پرقانونی کارروائی کی درخواست کی ہے ۔