رانا ثناءاللہ کے دفتر پر حملے کا مقدمہ فرخ حبیب کیخلاف درج

10:48 PM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے فیصل آباد میں موجود دفتر پر حملہ کروانے کا مقدمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفرخ حبیب پر درج کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے فیصل آباد کے دفتر پر گزشتہ رات حملے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی گئی تھی۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمیاں ضیاءالرحمن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے دفتر پر پی ٹی آئی کارکن کے حملے کے خلاف تھانہ سمن آباد میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب اور وارث عزیز کے اشتعال دلانے پر 125 کے قریب افراد نے رانا ثناءاللہ کے دفتر پر حملہ کیا۔
درخواست کے متن کے مطابق اس دوران مشتعل افراد نے ناصرف پتھراؤ کیا بلکہ وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

مزیدخبریں