شوبز شخصیات کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

09:57 PM, 4 Nov, 2022

  چیئرمین پی ٹی عمران خان  کے کنٹینر پر فائرنگ  کے واقعہ پر سیاسی وسماجی حلقوں  کے ساتھ ساتھ  پاکستان شوبز انڈسٹری  سے وابستہ افراد نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا  اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ  میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اللہ عمران خان اور دیگر کو محفوظ رکھے۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے  والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا  کی۔

سینیئر  اداکار شان شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ'ہر پاکستانی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہماری امید ہیں اور اللہ  ہماری امیدوں کی حفاظت کرے گا انشاء اللہ'۔ 

اداکارہ آرمینا خان نے حیرانگی  کا اظہار کیا  اور    واقعہ کی شدید مذمت کی۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1588143340679225348

خیال رہے کہ گزشتہ روز  گوجرانوالہ میں عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

 
 


 
 
 

مزیدخبریں