افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے قیادت سے استعفیٰ دیدیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے قیادت سے استعفیٰ دیدیا

ایڈیلیڈ: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر محمد نبی نے انتظامیہ کے ساتھ اختلافات اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے ناقص کارکردگی کے باعث قیادت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد نبی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پیارے ہم وطنوں اور کرکٹ سے محبت کرنے والو! ہمارا ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا، جس کی ہمیں اور نہ ہی ہمارے حامیوں کو توقع تھی، ہم اتنے ہی مایوس ہیں جتنے آپ میچوں کے نتائج سے ہیں۔
انہوں نے کہا گزشتہ ایک سال سے ہماری ٹیم کی تیاری اس سطح پر نہیں تھی کہ ایک کپتان جیسی چاہے یا اس کی ضرورت ہو، اس کے علاوہ گزشتہ کچھ دوروں میں ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور میں ایک ہی صفحے پر نہیں تھے جس کا ٹیم بیلنس پر اثر پڑتا تھا لہٰذا مناسب احترام کے ساتھ فوری طور پر اپنی مرضی سے قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ 


ان کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامیہ اور ٹیم کو میری ضرورت ہو تو اپنے ملک کیلئے کھیلنا جاری رکھوں گا، میں آپ میں سے ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو بارش سے متاثر ہونے کے باوجود میچز دیکھنے کیلئے میدان میں آئے، آپ کی محبت واقعی ہمارے بہت معنی رکھتی ہے، افغانستان زندہ باد، نیک تمناؤں کے ساتھ محمد نبی۔

مصنف کے بارے میں