گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچ گئی۔پی ٹی آئی قیادت کے پہنچتے ہی تھانے کی بجلی بند ہوگئی ۔
تٖفصیلات کےمطابق عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے مقدمہ کی درخواست کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت اور سینئر وکلا تھانہ میں موجود ہے ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہچتے ہی تھانہ سٹی وزیرآباد کی بجلی خراب ہو گئی ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے درخواست آن لائن ٹیگ کے بغیر نہیں دیں گے ، جان بوجھ کر تھانے کی بجلی بند کی گئی ہے ، پی ٹی آئی لائرز ونگ کے وکلا کا موقف ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست کی آن لائن رسید وصول کریں گے۔ زبیر نیازی اور پی ٹی آئی لائرز ونگ پنجاب کے عہدیدارتھانہ سٹی وزیرآباد میں موجود ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قاتلانہ حملے کے حوالے سے ایف آئی آر کے معاملے میں پرویز الہی اور عمران خان کے درمیان شدید اختلافات کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہٰیں کیونکہ 2 7 گھنٹے گزر نے کے باوجود بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی عمران خان کے رویے پر ناراض ہیں کیونکہ پرویز الہی قانون کے مطابق مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں۔