رانا ثناءاللہ کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

رانا ثناءاللہ کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے فیصل آباد کے دفتر پر گزشتہ رات حملے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمیاں ضیاءالرحمن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے وفاقی وزیر داخلہ کے دفتر پر حملے کیخلاف درخواست تھانہ سمن آباد میں جمع کرائی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب اور وارث عزیز کے اشتعال دلانے پر 125 کے قریب افراد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے دفتر پر حملہ کیا۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حملے کے دوران مشتعل افراد نے پتھراؤ بھی کیا اور وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

مصنف کے بارے میں