مکہ معظمہ: امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہونا ضروری ہے اس سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمان السدیس نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اپنی شہرت کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کر تے ہیں ۔اپنی نجی زندگی کو شیئر کرتے ہیں جس لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے انھیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔
سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئےعبدالرحمان السدیس نے کہا چھوٹ اور لغو باتوں کی تشہیر سے بچو اور اللہ سے ڈرو۔ سچے مذہب کی دعوت دو اور نیکی کو فروغ دو۔
Sheikh Sudais: “O Celebrities: Fear Allah for your sake and for the sake of your followers. Invest in fame by calling for the true religion, serving the nation, for its development and security, being keys to goodness,..
— Inside the Haramain (@insharifain) November 4, 2022
pic.twitter.com/QTamngfyLl
امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے حکومتی سطح پر سوشل میڈیا پر پابندیوں اور اسے ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی پر زور دیا ۔