اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری موخر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کا اطلاق 16 نومبر سے کیا جائے گا جبکہ ہائی اوکٹین پر فل پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد تھی اور آئی ایم ایف کی شرط پر اسے 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے کرنے کی منظوری
08:42 PM, 4 Nov, 2022