سپریم کورٹ کے جج کیلئے جسٹس اطہرمن اللہ کے نام کی منظوری دے دی گئی

06:28 PM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس اطہرمن اللہ  اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامرفاروق کے نام کی منظوری دیدی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججزتقرری  سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ  لیا گیا ،کمیٹی نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس اطہرمن اللہ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامرفاروق کے نام کی منظوری دی ۔

سپریم کورٹ کے دیگردو ججزکے ناموں کی منظوری 10 نومبر کوہونے والے اجلاس میں لی جائیگی،جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سیدحسن اظہرکے ناموں کی بھی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں