پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 128رنزسے شکست دے دی

06:03 PM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

 لاہور:پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈکےخلاف پہلا ون ڈے 128رنزسےجیت لیا ۔میزبان ٹیم کوتین میچزکی سیریزمیں ایک صفر کی برتری مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن  ٹیم نے 335رنزبنائے،اوپنرسدرہ امین اورمنیبہ علی نے پہلی وکٹ پر221رنزبنائے،یہ پاکستان کی کسی بھی وکٹ کےلیےسب سےبڑی پارٹنرشپ ہے،سدرہ امین نے176رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی،انہیں پاکستان کی طرف سے سب سےبڑی انفرادی اننگزکااعزاز مل گیا ۔منیبہ علی نے107رنزاسکورکیے،

پاکستانی ٹیم کی جانب سے 335 رنز کے ہدف   کے  جواب میں آئرش ٹیم محض 207رنزبناسکی۔

مزیدخبریں