عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج

اسلام آباد: عمران خان پر قاتلانہ حملے  کے خلاف    پی ٹی آئی کارکنوں کا ملک  بھر میں پرتشدد احتجاج جاری  ہے ، کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں جلاؤ گھیراؤ  جاری   ایکسپرس وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا  ۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں  مظاہرین نے ٹائر جلاکر   اہم شاہرا ہیں بلاک کردی ہیں ۔ جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام  ہے  جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی  پاکستان تحریک انصآف کی قیادت کی جانب سے احتجاج کی کال پر شہر بھی کے مختلف مقامات پر احتجاج 
کیا جارہا ہے ۔  مظاہرین کی جانب سے چونگی امرسد ھو میں شنگھائی پل کے نیچے  سڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے  بند کردیا گیا ہے   ، احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بھی معطل  ہے ، مظاہرین  نے  رنگ روڈ اور گورنر ہاؤس کے باہر  روڈ بلاک کر دی۔

 کراچی میں  شاہراہ  فیصل پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا،پولیس کی جانب سے  پی ٹی آئی  کارکنوں پر شیلنگ اور  لاٹھی چارج کیا گیا  ، پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

عمران خان پر ہونے والے حملے کے خلاف پشاورمیں بھی تحریک انصاف کے کارکنان موٹروے ٹول پلازے پرا حتجاج کررہے ہیں ۔ کوئٹہ میں  بھی پی ٹی آئی رہنما  قاسم سوری کی قیادت میں امداد چوک پر مظاہرین نے سڑکیں بلاک  کردیں۔
 
احتجاجی مظاہرین  کا فیصل آباد  کے  ضلع کونسل چوک میں مظاہرہ  رانا ثناء کے خلاف شدید نعرے بازی  کی جارہی ہے 
 

مصنف کے بارے میں