"کینڈی کرش"   گیم کی 10 ویں سالگرہ پر نیویارک میں شاندار جشن

05:05 PM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

 نیویارک :  اسمارٹ فون کی ٹیم نے"کینڈی کرش"   گیم کی 10 ویں سالگرہ منائی۔ 3 نومبر  جمعرات کی شام سینکڑوں ڈرونز نے اسکائی لائن کو اشتہاری بل بورڈ کے طور پر استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق"کینڈی کرش"   گیم کی 10 ویں سالگرہ منانے کیلئے ڈرون نیو جرسی سے بھیجے گئے تھے،  تقریب کاا نعقاد  مین ہیٹن کے لوئر پوائنٹس پر کیا گیا تھا جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔

شو دیکھنے والی الیسنڈرا لوسیا نے کہا، "  مجھے یہ پسند آیا۔ یہ بہت نیا تھا۔ ٹیکنالوجی حیرت انگیز ہے اور یہ خوبصورت ہے،" موبائل گیم کینڈی کرش کو دس برس مکمل ہوگئے۔ نیویارک میں  شاندار جشن منایا گیا،، سینکروں ڈرونز کی مدد سے فضا میں  گیم میں نظر آنے والی کینڈیز کی تصاویر بنائی گئیں۔ 
 

مزیدخبریں