آئر لینڈ کو شکست ، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

آئر لینڈ کو شکست ، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
سورس: Twitter

ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نےآئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں  آئرلینڈ نے  ٹاس جیت کر   فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر   185 رنز بنائے تھے۔

  
نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن نے  31 گیندوں پر 61 رنز  بنائے جبکہ ڈیرل مچل 21  رنز  بناکر  31  ناٹ آؤٹ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ  کی ٹیم مقررہ اوورز میں   9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بناپائی  ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر  جوشوا لٹل نے   شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔ آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے  بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز  دے کر 3 ،مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ  1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔

آئرلینڈ سے فتح کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل  پر 7  پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔