عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس شوکت خانم ہسپتال میں ہوگا، اہم فیصلے کیے جائیں گے

11:44 AM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس کچھ دیر بعد شوکت خانم ہسپتال میں ہوگا۔ 

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان آج ایک بجے شوکت خانم ہسپتال میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے اعلان کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان  کو مکمل صحت مند قرار دے دیا ہے اور انہیں واش روم جانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں ایک دن آرام کو مشورہ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں