عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم نشئی ہے ، نماز کے دوران کنٹینر پر لگے ترانے بند کرانے کا کہتا رہا: پولیس تفتیش میں انکشاف 

11:34 AM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزم نوید کے بارے میں اہم حقائق سامنے آگئے ہیں۔ ملزم کو گجرات سے لاہور منتقل کرکے تحقیقات کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔ 

 نیو نیوز نے پولیس تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ ملزم نشے کا عادی ہے۔ ملزم نے پستول کے ساتھ چھیالیس گولیاں بھی خریدیں۔  ملزم بائی پاس روڈ کے ذریعے جائے وقوعہ تک پہنچا۔حملہ آور نے پہلے مسجد کی چھت استعمال کرنے کی کوشش کی ۔مسجد میں نماز عصر جاری تھی ،پولیس نے چھت پر نہ جانے دیا۔

  

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید مارچ میں شریک لوگوں کو نمازکے دوران کنٹینر پر لگے پارٹی ترانے بند کرانے کا کہتارہا۔ کنٹینر سے پندرہ سے بیس قدم کے فاصلے پر ملزم نے پورا برسٹ فائر کیا ۔  پستول میں گولیاں دیسی ساختہ تھیں،آٹھ گولیاں چلنے کے بعد ایک گولی پھنس گئی۔ 

مزیدخبریں