عمران خان سے ملاقات ہوئی ، بالکل ٹھیک ہیں، لانگ مارچ جاری رکھنے کا حکم دیا ہے: شاہ محمود 

10:21 AM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے لانگ مارچ جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پہلے سے زیادہ  پرعزم اور پراعتماد ہیں۔ عمران خان  کو  پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ  بندی جاری ہے۔ عمران خان کو علم تھا کہ ان پر حملہ ہوسکتاہے ۔ 

  

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مقدمے میں 3 افراد کونامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور لانگ مارچ جاری رہے گا۔ 

مزیدخبریں