لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان شوکت خانم ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کرکے رات ہی گولی کے زرات نکال دیے گئے تھے۔ڈاکٹرز نے عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا ۔
نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کو حرکت کرنے اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دے دی. عمران خان آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد مگر ڈاکٹرز نے ایک روز آرام کا مشورہ دیا .
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مزید ٹیسٹوں کی ضرورت نہیں - عمران خان کو کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا -