لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کو 18 گھنٹے گزر گئے ۔ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوسکی ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر وزیرآباد میں گزشتہ روز تقریباً 4 بجے حملہ ہوا ۔تحریک انصاف نے حملے کا الزام وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور ایک ادارے کے افسر پر لگا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔
پنجاب میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہونے کے باوجود 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی حملے کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوسکا۔