پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ایک جیت اور ایک ہار کی دوری پر

09:18 AM, 4 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی ایک جیت اور ایک ہار کی دوری پر ہے۔ پاکستان اپنا آئندہ میچ جیتتا اور جنوبی افریقا ہارتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ 

پاکستانی ٹیم سپر12 مرحلے کا اپنا آخری میچ کھیلنے سڈنی سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے جہاں اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ 

پاکستان کے سیمی فائنل پہنچنے میں رکاوٹ جنوبی افریقا ہے۔ اتوار کو ہی جنوبی افریقا اپنا میچ نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ نیدر لینڈ کی ٹیم فتح حاصل کرتی ہے تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ 

مزیدخبریں