بھارت میں مسلمانوں کیخلاف حکومتی دہشتگردی عروج پر ،ایک اور افسوسناک واقعہ

10:05 PM, 4 Nov, 2021

ممبئی :بھارتی ریاست تری پورہ میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کی تحقیقات کرنے والے دو وکلا کیخلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا۔ 

بھارتی پولیس نے تری پورہ میں پرتشدد واقعات اور فسادات میں مسلمانوں کی مساجد اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کے لیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے دو اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وکیل مکیش اور انصار اندوری نے تری پورہ میں ’’انسانیت پر حملہ‘‘  مسلمانوں کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی تھی ،جس میں 12 مساجد، 9 دکانوں، اور مسلمانوں کے تین مکانات کو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔

مزیدخبریں