لاہور : پنجاب میں پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ فیاض دیو کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔احسن یونس کو نیا ڈی آئی جی آپریشنز لگا یا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔