ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

07:39 PM, 4 Nov, 2021

ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

ابوظہبی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پتھم نسانکا نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، پریرا 29 رنز بنانے کے بعد آندرے رسل کا شکار بنے۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ کینگروز نے 74 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 40، ڈیوڈ وارنر 18 اور مچل مارش 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم میں 4 میچوں میں سے تین جیت کر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں