سابق چیف جسٹس کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ،افتخار چوہدری موقع سے فرار 

05:22 PM, 4 Nov, 2021

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ،، موٹر سائیکل سوار کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست  جمع کروادی ۔

درخواست گزار کے مطابق کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے، قریب میرا بیٹا موٹرسائیکل سے گزر رہا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے میرے بیٹے کی موٹرسائیکل کو ہٹ کیاجس سے میرے بیٹا جسمانی طور پر معذور ہو گیا ۔

درخواست میں سابق چیف جسٹس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس موقع سے فرار ہو گئے جب کہ اُن کے گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد کیا ۔

درخواست کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزیدخبریں