اداکار فیصل قریشی حادثے میں بال بال بچ گئے

10:56 AM, 4 Nov, 2021

دبئی : پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کی کارکا دبئی میں ایکسیڈنٹ ہوگیا ۔ فیصل قریشی حادثے میں بچ گئے  تاہم گاڑی کو سخت نقصان پہنچا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں ۔ فیصل قریشی دبئی میں شاپنگ کے لئے نکلے تھے جس کے لئے انہوں نے ٹیکسی رینٹ پر لی ۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسی کی تیز رفتار حادثے کا باعث بنی ہے جس سے گاڑی کو سخت نقصان پہنچا لیکن فیصل قریشی حادثے میں بال بال بچ گئے ۔

 اداکار فیصل قریشی نے حادثے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ ابھی ابھی میرے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ہے لیکن میری بچت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔

فیصل قریشی نے جیسے ہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اداکار کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ۔

مزیدخبریں