ماسکو :روسی میڈیا نے امریکی الیکشن 2020 سے متعلق انتہائی خطرناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افراتفری کا شکار ہے اور اس کی جمہوریت ناکام ہو رہی ہے اور سب سے اہم یہ کہ امریکہ دوسروں کو یہ سکھانے کی پوزیشن میں نہیں کہ کیا غلط اور کیا ٹھیک ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ روسی میڈیا کے لیے یہ سوال اہم نہیں کہ امریکہ اور روس کے لیے کس صدارتی امیدوار کی کامیابی بہتر ثابت ہو گی بلکہ روسی ذرائع ابلاغ کا اپنے لوگوں کو اہم پیغام یہ ہے کہ امریکہ افراتفری کا شکار ہے اور اس کی جمہوریت ناکام ہو رہی ہے اور سب سے اہم یہ کہ امریکہ دوسروں کو یہ سکھانے کی پوزیشن میں نہیں کہ کیا غلط اور کیا ٹھیک ہے۔
روس کے سرکاری چینل روسیا 24 پر سڑکوں میں چیختے اور لڑتے لوگوں کی ویڈیوز نشر کی جا رہی ہیں،روس کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینل این ٹی وی نے کہا ہے کہ امریکی انتخاب ’پاگل پن‘ کا نام ہے جبکہ ’بدامنی کی توقعات‘ کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔