جوبائیڈن نے ٹرمپ پر بجلیاں گرا دیں

05:03 PM, 4 Nov, 2020

واشنگٹن :امریکی صدارتی الیکشن 2020 میں جوبائیڈن نے بالآخر اپنی فتح کا نعرہ بلند کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ ہم موجود ہ انتخابی نتائج سے بہت خوش ہیں ،یقین رکھیں ہم الیکشن جیت جائینگے ۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار 'جوبائیڈن کا کہنا ہےوہ انتخابی نتائج سے بہت خوش ہیں،اور انہیں یقین  ہے کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا ، آخری ووٹ کی گنتی تک مقابلہ ختم نہیں ہو گا ۔

جوبائیڈن کا کہناتھا یہ وقت ہمارا ہے ،ہمیں ثابت کرنا ہو گا نفرت سے زیادہ طاقتور پیار ہے ،خوف سے زیادہ امید اور اندھیرے سے زیادہ روشنی طاقت رکھتی ہے ،جوبائیڈن نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ آخری ووٹ کی گنتی تک ختم نہیں ہوگا ۔

مزیدخبریں