امریکی صدارتی الیکشن کا دنگل جاری ،ٹرمپ کے جوبائیڈن پر وار جاری ،امریکی صدر نے الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ،ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد امریکی عوام سڑکوں پر نکل آئی ،امریکی خفیہ اداروں نے الیکشن نتائج پر ہنگاموں کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔
ٹرمپ یا بائیڈن۔۔۔فیصلہ آنے سے پہلے ہی امریکا بھر میں دونوں صدارتی امیدواروں کے حامی سڑکوں پر نکل آئے، سیکورٹی اداروں نے حساس علاقوں میں نفری بڑھا دی،امریکی خفیہ اداروں نے الیکشن کے نتائج پر ہنگاموں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ،حتمی نتائج سے پہلے ہی جشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،امریکا میں ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے ،وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مجمع لگ گیا،ٹرمپ کے حامی کہتے ہیں جیت گئے توجشن ہوگا،ہارنا قبول نہیں۔
دوسری طرف بائیڈن کے چاہنے والے بھی جیت کے لیے پرامید ہیں ،امریکا کے اہم مقامات پر لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے،سیکورٹی اداروں نے حساس علاقوں میں نفری بڑھا دی،امریکی خفیہ اداروں نے الیکشن کے نتائج پر ہنگاموں کا خدشہ ظاہر کردیا ، سیاٹل شہر میںسیاہ فاموں کے حق میں مظاہرے شروع ہو گئے ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس وقت عالمی میڈیا کی نظریں امریکی الیکشن پر لگی ہوئی ہیں ،ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی پرروسی میڈیا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا امریکی انتخاب پاگل پن کا نام ہے ،امریکہ دوسروں کوجمہوری لیکچر دینا بند کر دے ،ٹرمپ کےبےبنیادفتح کےاعلان نےانتخاب کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیے،جرمن وزیردفاع کا کہنا ہےٹرمپ کے نتائج پر تنازع سےآئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا تھاامریکی صدارتی انتخابات میں جو بھی جیتے گا برطانیہ اس کے ساتھ کا م کرنے کے لیے تیار ہے۔