فیصل آباد :گنجے پن کے شکار افراد کیلئے بڑی خوشخبری ،مہنگے سے مہنگا علاج کرانے والوں کیلئے اب انتہائی سستا علاج متعارف کروا دیا گیا ،مردوں کے لئے اب گنج پن کو چھپانا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
تفصیلات کے مطابق ہیئر ٹرانسپلانٹ مہنگا ہے تو کیا ہوا گنجے افراد فیصل آباد کے بابا محمود کے پاس جائیں انتہائی کم قیمت میں ہیئر پیچ بنوائیں اور خوبصورت نظر آئیں،مرد حضرات کیلئے اب اپنے گنج پن کو چھپانا فیصل آباد کے بابا محمود نے آسان بنا دیا ۔ گنجے افراد اب اصلی بالوں کا نہایت کم قیمت میں پیچ بنوا کر خوبصورت اور جوان نظر آنے کا اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں ۔
پہلے تو صرف خواتین ہی لمبے بالوں اور مختلف اسٹائل کا شوق رکھتی تھیں مگر اب مرد حضرات بھی شخصیت کو سنوارنے اور خوبصورتی کیلئے مختلف کلرز اور اسٹائلنگ کی ہیئر ایکسٹنشن بنوا تے تھکتے نظر نہیں آتے،ہزاروں روپے میں ہونے والا ہیئر ٹرانسپلانٹ گنجے افراد کے لئے جہاں خاصا مہنگا تھا اب یہ کام رضا آباد کے بابا محمود نے اپنی مہارت سے نہایت سستا بنا دیا ۔