ری پبلیکنز نے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے،جوبائیڈن

US Election 2020, Republicans, Democratic
کیپشن: فائل فوٹو، Biden

نیویارک:سپر پاور امریکا کا صدر کون ہوگا؟ کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ری پبلکن کے 74 سالہ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک کے 77 سالہ جوبائیڈن ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ ارلی ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے 10 کروڑ لوگ حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ امریکی حکام کا انتخابات میں تاریخ کا خدشہ ہے۔ اس الیکشن میں 23 کروڑ سے زائد امریکی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ڈیموکریٹک کے صدراتی امیدوار کی پنسلوینیا سے حامیوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ جوبائیڈن نے الزام لگایا ہے کہ ری پبلیکنز نے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے آج انتخابات پر سوال اٹھا کر جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ انہوں کہا کہ افریقی امریکیوں کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔

 ڈیموکریٹک کے امیدوار نے توقع ہے کہ ووٹرز کی تعداد 150 ملین ہو گی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے والوں میں 54 فیصد خواتین ہیں لیکن سی این این کی رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد 53 فیصد رہی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق مردوں کے ووٹوںکی شرح 47 فیصد رہی۔  امریکی انتخابات میں 13 فیصد لوگوں ایسے تھے جنہوں نے پہلی بار ووٹ ڈالے۔