واشنگٹن : امریکا میں صدارتی الیکشن کی دوڑ جاری ہے۔ اس الیکشن میں 23 کروڑ سے زائد امریکی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔10 بلین سے زائد لوگوں نے ارلی ووٹنگ کے ذریعے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کر دیا ہے۔ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹنک میں جاری اس کشمکش میں دنیا کے تمام ممالک کی نظریں ہیں۔ دنیا بھر کے تمام ممالک کے سربراہان اس الیکشن پر نظر جمائے بیٹھے ہیں۔ بھارت میں امریکی انتخابات کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ بھارتی عوام میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت پسند کرتے ہیں اور اسی سلسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کیلئے پوجا پاٹ بھی کر رہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے بھارتی لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کو سامنے رکھ کر پوچا کر رہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں سے کرتے ہوئے کہا کہ جیتنا آسان جبکہ ہارنا ہمیشہ سے مشکل ہوتا ہے۔