حکومتی وفد کی رہبر کمیٹی سے ملاقات, مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

11:20 PM, 4 Nov, 2019

اسلام آباد: پرویز خٹک کی قیادت میں حکومتی وفد کی رہبر کمیٹی سے ملاقات ہوئی جس میں جمیعت علمائے اسلام ف کے دھرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم کامیاب ہوئے، رہبر کمیٹی کے مطالبات سنے ہیں، منگل کو دوپہر 3 بجے دوبارہ ملاقات ہوگی، امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے۔ رہبر کمیٹی کا معاہدے کی پاسداری پر شکر گزار ہوں۔

 

اس موقع پر اپوزیشن کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ پرویز خٹک کو رہبر کمیٹی کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج ہم نے اپنے پرانے مطالبات ان کے سامنے رکھے ہیں۔ حکومتی کمیٹی سے کل دوپہر میرے گھر پر دوبارہ ملاقات ہوگی۔

 

مزیدخبریں