راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افواہیں بنانے والی بھارتی فیکٹریاں بند کیوں ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آجکل بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات نہ لگائے جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سوال کیا ہے کہ آجکل افواہیں بنانے والی بھارتی فیکٹریاں بند کیوں ہیں؟
انہوں نے قیاس کیا کہ کیا آپکو باخبرپاکستانیوں اور سمجھدار ہندوستانیوں اور غیرملکیوں کے ردِعمل کی وجہ سے مایوسی ہوئی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو مشورہ دیا کہ کوشش جاری رکھیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایسی افواہوں کی وجہ سے آپ کو سوشل میڈیا پر عام بھارتیوں کی جانب سے فالونگ تو مل جائے گی لیکن اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسے احمق بھارتیوں کیلئے خاموشی اختیار کر کے ان پر طنز کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کافی عرصے سے پاکستان پر کئی طرح کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔