مذموم مقصد کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے, آرمی چیف

مذموم مقصد کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے, آرمی چیف
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی مذموم مقصد کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، پاک فوج آئین پاکستان کے مطابق فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

 

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں ملک کی داخلی سلامتی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔

 

https://www.neonews.pk/14-Nov-2024/165107

ترجمان پاک فوج کے مطابق ، کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی اورجیوسٹریٹجک حالات کا جائزہ لیاگیا اور عزم کیاگیا کہ ہرحال میں ملک کا دفاع کیاجائے گا۔

 

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں،افواج پاکستان کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، کسی بھی مذموم مقصدکیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

 

https://www.neonews.pk/14-Nov-2024/165106

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مددکیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیتی رہے گی۔ فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔