مردان :خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے 2 ملازم زخمی ہوگئے جبکہ اے این پی کے رہنما محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں زخمیوں امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلیٰ گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے۔واضح رہے سردی کے مہینے میں لوگوں کی کوتاہی کے باعث گیس لیکیج سے دم گھٹنے سے اموات اور دھماکے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
یاد رہے رواں سال کے ا?غاز پر راولپنڈی میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل تھے۔گیس لیکج کا دوسرا دھماکہ راولپنڈی میں کے علاقہ کار چوک میں ہوا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق دو زخمیوں کو بینظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور دو کو موقع پر طبعی امداد دی گئی۔گیس لیکج کا تیسرا دھماکہ سوات میں سیو شریف کے علاقہ شاہین آباد میں ہوا جس سے خاتوں اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔