سڈنی: بابراعظم نے ایک کیلنڈر ایئر میں 1500 سے زائد ٹی 20 رنز سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
ان کے علاوہ ویرات کوہلی ( 2016ءمیں 1614 رنز) اور ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل ( 2015 ءمیں 1665 رنز) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔پاکستانی ٹی 20 کپتان نے اس سال اب تک 1551 رنز سکور کردیے جبکہ ابھی آسٹریلیا سے مزید 2 میچز باقی ہیں، جس میں بہتر کارکردگی سے وہ کرس گیل سے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز کا ریکارڈ بھی چھین سکتے ہیں۔
اس فہرست میں چوتھا نمبر بھی کرس گیل کا ہی ہے جنہوں نے 2012 میں1532رنز سکور کیے تھے ،کیوی بلے باز کولن منرو 2018ء میں 1530رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ، سابق کیوی کپتان برینڈن میکلولم 2017ء میں 1517 رنز سکورکرکے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں ،کرس گیل2011ءمیں 1497رنز بنا کر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
پاکستان کے عمر اکمل2016ءں1386رنز بنا کر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ، سابق جنوبی افریقی بلے باز کولن انگرام2018ء میں 1378رنز سکور کرکے نویں پوزیشن پر قابض ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹی ٹونٹی کپتان ایرون فنچ2018ءمیں 1350رنز بناکر دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔