اداکارہ نور چار شادیوں میں ناکامی کے بعد نئی شادی سے خوف کھانے لگیں

01:52 PM, 4 Nov, 2019

لاہور:اداکارہ نور چار شادیوںمیںناکامی کے بعد نئی شادی سے خوف کھانے لگیں ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نور اپنی ناکام شادیوں سے انتہائی خوفزدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی شادی کی بات بھی کرتا ہے کہ تو مجھے چڑ ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔

کوئی بھی عورت اپنا گھر خراب نہیں کرتی لیکن ہمارے معاشرے میں قصور وارعورت کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے ۔ میں نے اپنی شادیاں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہی ۔ میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باقی زندگی اپنی بیٹی کے ساتھ گزارنے کی خواہشمند ہوں ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں