اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑ ے سکالر شپ پروگرام سے دو لاکھ نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی ۔
آج میں ضرورت مند نوجوانوں کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجوایٹ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کروں گا جس کے تحت سالانہ 50,000 کی شرح سے4 برس میں 2لاکھ طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔ میرے احساس پروگرام کی چھتری تلے انسانی سرمائے کی ترقی کے پیش نظر ان وظائف کا 50% طالبات کیلئے مختص ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 4, 2019
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ ے سکالر شپ پروگرام کے تحت آئندہ چار سال میں دو لاکھ نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائیں گی ۔
انہوں نے کہاکہ سکالر شپ پروگرام میں پچاس فیصد حصہ خواتین کے لئے رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنایا جائے گا۔