رابی پیرزادہ نے جن خواتین پر سستی شہرت کا الزام لگایا آج وہی ان کا دفاع کررہی ہیں‘ میشا شفیع

12:44 PM, 4 Nov, 2019

کراچی :گلوکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ نے جن خواتین پر سستی شہرت کا الزام لگایا آج وہی ان کا دفاع کررہی ہیں میں ہر اس شخص کی سپورٹ میں سامنے آﺅں گی جسے شرمندہ کیا جارہا ہوں۔

چند روز قبل رابی پیرزادہ کی کچھ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہوگیا۔ یہاں تک کہ نازیبا تصاویر وائرل ہونے کے ٹویٹر پر رابی پیرزادہ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان ویڈیوز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اور تصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا تھا۔

گلوکارہ کی تصاویر وائرل ہونے پر میشا شفیع نے ٹویٹر پر بیان دیا ہے کہ رابی نے جن خواتین پر اپنی آواز اٹھانے کے پاداش میں ان پر شہرت حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا آج وہی خواتین ان کا غیر مشروط طور پر دفاع کررہی ہیں جن میں میں خود بھی شامل ہوں۔

میشا شفیع نے پرزور مذمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ذاتی ویڈیوز لیک کرنے اور اسے پھیلانے کی میں مذمت کرتی ہوں اور اس حوالے سے جن لوگوں کی تضحیک کی جائے اور شرمسار کیا جائے گا میں ان کے حمایت میں آواز بلند کرتی رہوں گی۔

مزیدخبریں