استبول ایرانی طیاروں کو ایندھن بھرنے سے روک دیا گیا

استبول ایرانی طیاروں کو ایندھن بھرنے سے روک دیا گیا

استنبول:استبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی طیاروں کو ایندھن بھرنے سے روک دیا گیا۔


تفصیلات  کے مطابق ترکی کی آفیسی پٹرولیم کمپنی نے استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایندھن بھرنے سے روک دیا۔ایرانی طیاروں کو استنبول ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی ہوائی جہازوں نے ایندھن کم ہونے کی وجہ سے بعض مسافروں کی ٹکٹ بھی منسوخ کر دیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آفیسی پٹرولیم کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی طیاروں کو تیل فراہم نہیں کرسکے گی۔ تاہم کمپنی امریکا کی جانب سے ترکی کو ایرانی پابندیوں میں استثنیٰ ملنے کے بعد آئندہ کی پالیسی وضع کرے گی۔

خیال رہے کہ ایران کی فضائی کمپنیاں، ماہان، اے ٹی اے، قسم اور آسمان تہران اور استنبول کے درمیان پروازیں اڑاتی ہیں۔