آسیہ بی بی ابھی جیل میں ہی ہے، آئی جی جیل خانہ جات

06:17 PM, 4 Nov, 2018

لاہور:  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے بتایا کہ آسیہ بی بی ابھی جیل میں ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے بری کی جانے والی آسیہ بی بی کے حوالے سے جیل حکام کو اس کی رہائی کے احکامات نہیں ملے۔  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ جیل میں آسیہ کا مقام سکیورٹی بنیادوں پر بتایا نہیں جا سکتا۔

یاد رہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ایک اپیل دائر کر دی گئی ہے جس میں عدالتِ عالیہ سے اس پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمہ نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا، سپریم کورٹ بریت کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کرے اور ملزمہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے۔

مزیدخبریں