می ٹو مہم ،آوازیں تو اٹھائی گئیں تاہم تبدیلی نظر نہیں آرہی:ملائیکہ اروڑا

می ٹو مہم ،آوازیں تو اٹھائی گئیں تاہم تبدیلی نظر نہیں آرہی:ملائیکہ اروڑا
کیپشن: Image by Times Now

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ می ٹو مہم کے بعد بھارت میں آوازیں تو بہت اٹھائی گئی تاہم تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ملائیکہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’مجھے کوئی تبدیلی تو نظر نہیں آرہی، لوگوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، لیکن تبدیلی سے زیادہ شور مچا ہوا ہے‘۔

اس حوالے سے ملائیکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ ’ابھی بھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، سب می ٹو کی بات تو کررہے ہیں لیکن اصل تبدیلی کے لیے لوگوں کو جمع ہونا پڑے گا اور پھر کچھ کرنا ہوگا، لوگوں کی سوچ کو تبدیل کرنا ضروری ہے اور کسی کی سوچ کو ایک رات میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا‘۔

 اداکارہ کا خواتین کی فٹنس کے حوالے سے بات کر تے ہوئے کہنا تھا کہ اعتماد بہترین تاثر کی کنجی ہے۔ خواتین زندگی کی بہت ساری چیزوں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں لیکن خود پر تو جہ دینا بھول جاتی ہیں۔خواتین کو چاہیئے کہ وہ خود سے بھی پیا ر کر یں اورزندگی کے دوسرے کاموں کی طرح خودپر بھی توجہ دیں ۔