مولانا حامد الحق کومولانا سمیع الحق کا جانشین مقرر کردیا گیا

03:11 PM, 4 Nov, 2018

نوشہرہ:مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا امیر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے سیاسی جانشین کا فیصلہ پارٹی شوریٰ کے مشاورتی اجلاس میں ہوا۔مولانا حامد الحق کی دستار بندی کل ہوگی۔

ادھر نوشہرہ میں مولاناسمیع الحق کی رہائشگا ہ پر تعزیت کیلئے آنے والوں کاسلسلہ جاری ہے۔سکندر شیر پاؤ سمیت سیاسی اور مذہبی شخصیات نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔


یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو 2نومبر کو اسلام آباد میں ان کی اپنی رہائش گاہ میں چھریوں کے وار کر کے شہید کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں