چیف جسٹس پاکستان کو سینے میں تکلیف،انجیو پلاسٹی کردی گئی

02:49 PM, 4 Nov, 2018

راولپنڈی:چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آمد ہوئی ۔

ذرائع کے  مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ادارہ برائے امراض قلب پہنچے جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ بھی کرایا۔

طبی معائنے کے دوران چیف جسٹس کے دل کی ایک شریان بند تھی ۔سپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بلاکیج دور کردی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا ۔جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے جبکہ ان کو انجیو پلاسٹی کے بعد وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں