ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی والد شعیب ملک کا میچ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کردی

02:19 PM, 4 Nov, 2018

حیدر آباد:ثانیہ مرزا نے اپنے نومولود بیٹے اذہان مرزا کی والد شعیب ملک کا میچ دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو کہ وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے تازہ ترین ٹویٹر پیغام میں ننھے بیٹے کے ساتھ یادگار لمحات کی عکاسی کرتے ہوئے چند تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ان تصاویر میں ثانیہ کو اپنے نومولود بیٹے اذہان کے ہمراہ شعیب ملک کی بیٹنگ دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس ٹویٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بطور ماں اور اذہان کو دنیا میں آئے ہوئے 5 دن گزر چکے ہیں، اس دوران ہی ہم دونوں شعیب ملک کو بیٹنگ کرتے دیکھ کر نہایت پرجوش ہوئے۔


ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ہسپتال سے گھر منتقل ہوچکی ہیں۔ثانیہ نے حیدر آباد کے رینبو چلڈرین ہوم میں بچے کو جنم دیا ہے۔نئے بچے کے استقبال کیلئے ہسپتال کو بھی سجایا گیا تھا۔

بچے کے ساتھ ثانیہ مرزا کی تصاویرہسپتال کے کاریڈور میں آویزاں کی گئی ۔تصاویر میں ثانیہ مرزا کو بچے کو اٹھائے ہسپتال سے باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کا نام اذہان ملک رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں