کیویز کیخلاف آخری ٹی 20 آج،شاہینوں نے ایک اور وائٹ واش پر نظریں جمالیں

01:42 PM, 4 Nov, 2018

دبئی:ٹی 20 کرکٹ کی نمبر ون ٹیم پاکستان ایک اور وائٹ واش کے قریب پہنچ چکی ہے اور آج نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری میچ میں شاہینوں نے اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے نظریں جمالیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج رات 9 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔


قبل ازیں پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ کیویز کو ٹی 20سیریز میں وائٹ واش کردیں گے۔


خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

مزیدخبریں