سابق صدر آزادکشمیر سردار ابراہیم کے صاحبزادے خالد ابراہیم انتقال کرگئے

سابق صدر آزادکشمیر سردار ابراہیم کے صاحبزادے خالد ابراہیم انتقال کرگئے
کیپشن: Image by DNA News Agency

اسلام آباد:آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار ابراہیم کے صاحبزادے اورپیپلزپارٹی آزاد جموںو کشمیرکے صدرسردارخالد ابراہیم انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سردارخالدابراہیم اسلام آبادکے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،ان کو برین ہیمرج کے بعدگزشتہ روزہسپتال منتقل کیاگیا تھالیکن وہ دوران علاج ہی انتقال کر گئے۔


خیال رہے کہ سردار خالد ابراہیم این اے 19 راولا کوٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوران کیخلاف توہین عدالت کیس زیر سماعت تھا۔

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا سردار خالد ابراہیم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار خالد ابرہیم اصول پسند سیاستدان نڈر شخصیت تھے،دل بہت غمزدہ ہے،ایک دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گیا۔